اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 10برسں میں ملک میں 20288.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10 برسوں کے دوران ملک میں مجموعی طور پر20288.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیبات اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، گزشتہ ایک عشرے کے دوران ملک میں ٹیلی کام،
توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے علاوہ ٹیکسٹائل اور بزنس جیسے شعبوں میں بھی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمارکے مطابق مالی 2008-9ءکے دوران پاکستان میں مجموعی طورپر 3719.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی سال 2009-10ئ، 2010-11ءاور 2011-12ءمیں بالترتیب 2150.8، 1634.8 اور 820.7 ملین ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔