صنعتی مسائل کے حل سے انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے :پیاف

10  اگست‬‮  2018

لاہور ( این این آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ صنعت و تجارت سے وابستہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تبھی انڈسٹری ترقی کرے گی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،وائس چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ۔

صنعتوں کی ترقی کیلئے پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں جن میں بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں کمی ازحد ضروری ہے۔ صنعتوں کی بلند پیداواری لاگت سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات کمی کا شکار ہیں پاکستان کے ہمسائیہ ممالک میں صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کے نرخ کم ہیں جن سے ان ممالک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ پاکستان میں پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیاء مہنگی اور برآمدات کمی کا شکار ہیں جس سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جسے دور کرنے کیلئے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے صنعتوں کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی لاکر ریلیف دیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی شرح نمو کم ہو کر رہ گئی ہے جس سے صنعتکاروتاجر برادری پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے بے جا ٹیکس اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت اضافہ سے اشیاء کی پیداواری لاگت دن بدن بڑھ رہی ہیں جس سے بالواسطہ طور پر عوام متاثر ہورہی ہے اس لیے حکومت کو اس ضمن میں موثراور فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…