لندن (این این آئی)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے چار ارب ڈالر قرض لینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے قرض دینے پر رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی بھی مکمل ہے، بینک کو نئی حکومت کے آنے کا انتظار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کے ایک اہلکار جو آئی ڈی بی سے مذاکرات کا حصہ تھے۔
کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیل میں سعودی عرب نے کردار ادا کیا جو پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو آئی ایم ایف میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ستمبر تک کرنا ہوگا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر آپشنز بشمول دوست ممالک سے قرضہ یا بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زیر غور ہیں۔