گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،سورج کی روشنی سے چارج ہوکر چلنے والی گاڑی کب متعارف کرادی جائیگی،ایک بار چارج کرنے کے بعد کتنے سو کلومیٹرکا سفر طے کرتی ہے، قیمت اتنی کم کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے

9  اگست‬‮  2018

میونخ(این این آئی)سورج کی روشنی سے چارج ہوکر چلنے والی گاڑی اگلے سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو ایندھن کے حوالے سے ہونے والے خرچے لوگوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔جرمنی سے تعلق رکھنے والی کمپنی سونو موٹرز کی جانب سے سولر پاور الیکٹرک کار کی تیاری پر کام جاری ہے جس کا پروٹو ٹائپ ماڈل سامنے آچکا ہے اور اب سولر چارجنگ سسٹم

کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔میونخ سے تعلق رکھنے والی کمپنی کی گاڑی اس وقت چارج ہوکر چلتی رہے گی جب آپ اسے ڈرائیو کررہے ہوں گے ٗاس گاڑی کو سئیون کا نام دیا گیا ہے ٗاس کے بونٹ، اطراف اور چھت پر 330 سولر پینلز نصب ہوں گے جبکہ اس کا بیٹری سسٹم 250 کلومیٹر تک کا سفر کرسکے گا، جس کے بعد اسے ری چارج کرنا ہوگا ٗاس گاڑی کو سورج کی روشنی، بجلی کے پلک یا دیگر الیکٹرک گاڑیوں سے چارج کیا جاسکے گا ٗ کمپنی کا قیام 2016 میں عمل میں آیا تھا اور اب تک اس گاڑی کے 6 ہزار سے زائد یونٹ خریدنے کیلئے ریزور بھی کراجائے چکے ہیں۔اس گاڑی کے 2 ورژن ہوں گے اربن اور ایکسٹینڈر۔اربن سنگل چارج پر 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی ٗ اس کی قیمت 12 ہزار یورو (17 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی جبکہ دوسرا ماڈل ایک چارج پر 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا اور اس کی قیمت 16 ہزار یورو (20 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی ٗکمپنی کے مطابق سولر پینل سے ہی یہ گاڑی 30 کلومیٹر تک سفر طے کرسکے گی۔ بجلی کے پلک یا دیگر الیکٹرک گاڑیوں سے چارج کیا جاسکے گا ٗ کمپنی کا قیام 2016 میں عمل میں آیا تھا اور اب تک اس گاڑی کے 6 ہزار سے زائد یونٹ خریدنے کیلئے ریزور بھی کراجائے چکے ہیں۔اس گاڑی کی پروڈکشن 2019 کی دوسری ششماہی میں شروع کی جائیگی جبکہ کمپنی اسے اگلے سال کے آخر تک فروخت کرنے کیلئے پیش کرنے کی خواہشمند ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…