بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،ایک دن میں قیمت کہاں سے کہاں تک جا پہنچی؟

datetime 6  اگست‬‮  2018 |

کراچی،اسلام آباد (آن لائن،سی پی پی)انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان‘4 روپے مہنگا ہوگیا اور 124روپے8پیسے پر ڈالر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کوکروڑوں روپے کا فائدہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ ڈالر120 روپے پر آگیا تھا۔دریں اثنا بی کٹیگری ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر حنیف گوہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد ڈالر کی قدر بتدریج گھٹتے گھٹتے 108 روپے پر آجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے حلف اٹھانے سے قبل ہی مقامی اور عالمی سطح پر اعتماد بڑھنے کے بعد پاکستان بھر میں لوگ امریکی ڈالر فروخت کرنے نکل پڑے ہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں مطلوبہ سرمایہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈالرکے فروخت کنندگان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران فروخت کنندگان کوجوبھی قیمت مل رہی ہے وہ ڈالر فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متوقع وزیرخزانہ اسد عمر نے معیشت کی بحالی کے لیے پہلے سے ہی تیاری مکمل کرلی ہے، عوام کو یہ اعتماد ہے کہ جوں ہی نئی حکومت حلف اٹھائے گی ڈالر مزید گھٹ کر108 روپے کی سطح پر آجائے گا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر انٹربینک سے کم ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2 ہفتے قبل تک جن مارکیٹ پلیئرزنے مہنگے داموں ڈالر کی خریداری کی تھی وہ اپنے آپ کو بھاری نقصانات سے بچانے کے لیے ڈالرفروخت کرنے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید اور فروخت کے درمیان نمایاں فرق دیکھا جارہا ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…