جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک سوزوکی: ایک سال میں گاڑیوں کی قیمتوں میں چھوتھی مرتبہ اضافہ

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کے باوجود پاک سوزوکی کمپنی نے ایک سال میں چوتھی مرتبہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ پاک سوزوکی کمپنی نے رواں برس جنوری میں گاڑیوں کی قیمت میں 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا جبکہ رواں برس ہی مارچ میں 20 سے 50 ہزار اور

جون میں 20 سے 30 ہزار روپے اضافہ کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے حالیہ سرکلر کے مطابق سوزوکی مہران وی ایکس ماڈل کی قیمت 7 لاکھ 39 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 69 ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ یہ ماڈل نومبر 2018 کے بعد مارکیٹ میں آنا بند ہوجائے گا۔ اسی طرح سوزوکی مہران وی ایکس آر ماڈل کی قیمت 7 لاکھ 95 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 40 ہزار روپے پر مقرر کی گئی ہے۔ سوزوکی بولان کی قیمت 8 لاکھ 14 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 34 ہزار جبکہ بولان کارگو کی قیمت 7 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح سوئفٹ مینول ٹرانسمیشن اور سوئفٹ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا اور ان دونوں ماڈل کی قیمتیں بلترتیب 14 لاکھ 35 ہزار سے 14 لاکھ 75 ہزار اور 15 لاکھ 71 ہزار سے 16 لاکھ 11 ہزار کردی گئی ہیں۔ مجاز ڈیلرز کو جاری ہونے والے سرکلر میں پاک سوزوکی کمپنی کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاع مقررہ تاریخ سے قبل ہونے والے آرڈر پر لاگو نہیں ہوگا۔ گاڑی کی قیمت میں فیکٹری کی قیمت اور ترسیل کے چارجز بھی شامل ہیں۔ مقامی کمپنی کا 800 سی سی کار متعارف کرانے کا اعلان دوسری جانب پاک سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں بھی 3 ہزار روپے سے 6 ہزار 5 سو روپے تک اضافہ کردیا۔ سوزوکی کی جی آر 150 کی نئی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی جبکہ اس کی پرانی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 5 سو روپے تھی۔

اس کے علاوہ جی ڈی 110 ایس کی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 45 ہزار روپے، ای ڈی 110 ایکو کی ایمت ایک لاکھ 14 ہزار 9 سو سے بڑھا کر ایک لاکھ 19 ہزار 9 سو روپے کردی گئی۔ پاک سوزوکی کی معروف موٹر سائیکل جی ایس 150 اور جی ایس 150 ایس ای کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور ان کی نئی قیمت بلترتیب ایک لاکھ 50 ہزار اور ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…