پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سبزیوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) عید الاضحی کی آمد سے قبل معمول کے مطابق سبزیوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔ حسب روایت شہری انتظامیہ نے خاموشی اختیارکررکھی ہے اور مہنگائی کا نشانہ بننے والے عوام الناس کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔شہر قائد میں ٹماٹر، پیاز، آلو، ہرادھنیا، پودینہ، لوکی، تورئی اورکریلا سمیت دیگر سبزیوں کے نرخ میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔سبزی فروشوں کا اس ضمن میں موقف ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور سارا دارومدار بلوچستان کی فصل پر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے نرخ بڑھ

گئے ہیں۔سبزی فروشوں کے مطابق منڈی سے جب سبزی مہنگی ملے گی تو مجبورا ہم بھی مہنگی بیچیں گے۔دوسری جانب سبزی منڈی کے بیوپاریوں کاکہنا ہے کہ ساون کی وجہ سے فصلیں متاثرہوئی ہیں،سپلائی کم ہے اورمانگ میں اضافہ ہے تو لامحالہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔بیوپاریوں کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی عید قرباں پر زیادہ استعمال میں آنے والی سبزیوں کے نرخ مزید بڑھیں گے۔صارفین کے مطابق عیدالاضحی کی آمد سے قبل ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک، لیموں، ہرا دھنیا، پودینہ، اور آلو سمیت دیگر سبزیوں کے قیمت میں اضافہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…