پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

روس سمیت متعدد ملکوں اور سرمایہ کاروں نے سونے کی دھڑا دھڑ خریداری شروع کردی،دنیا کے بڑے ممالک اچانک سونا کیوں جمع کرنا شروع ہوگئے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آئی این پی )دنیا بھر کی مالیاتی منڈیوں میں جغرافیائی سیاسی صورتحال اور تجارتی تنازعات کے باعث بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں روس سمیت متعدد ملکوں اور سرمایہ کاروں نے سونے کی خریداری شروع کردی۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق دنیا بھر کی مالیاتی منڈیوں میں جغرافیائی سیاسی صورتحال اور تجارتی تنازعات کے باعث بڑھتی ہوئی

غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں مختلف ممالک اور سرمایہ کاروں نے دھڑا دھڑ سونے کی خریداری شروع کررکھی ہے۔ کچھ ممالک نے تو سونا بیرون ملک سے درآمد کرنا شروع کردیا ہے۔ پچھلے سال جرمن سنٹرل بینک نے فرانس اور نیویارک سے اپنا 674 ٹن سونے کا ذخیرہ واپس منگوالیا تھا۔ یہ سونا وہاں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے رکھا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق 2017میں ترکی نے بیرون ملک سے 220 ٹن سونا واپس منگوایا تھا اس میں سے صرف امریکہ سے 28.7 ٹن سونا واپس منگوایا گیا۔ نیشنل بینک آف ہنگری نے اب اعلان کیا کہ وہ لندن سے اپنے ایک لاکھ اونس ( ٹن)سونے کے ذخائر واپس منگوا رہا ہے۔ حالیہ عشروں میں دنیا بھر کے مرکزی بینک سونا فروخت کرنے کے بجائے سونا کی خریداری کرنے والے بینک بن چکے ہیں۔ 2017میں ان بینکوں نے 366 ٹن سونا خریدا۔ سال رواں کی پہلی ششماہی میں سونے کی خریداری میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔ روس جو سونے کے بڑے ذخائر رکھنے والے ملکوں میں پانچویں نمبر پر ہے اس کے سونے کے ذخائر تقریبا 2 ہزار ٹن ہیں۔ پچھلے 6 برسوں میں اس نے سونے کی سب سے زیادہ خریداری کی۔ سنٹرل بینک نے 224 ٹن سونا خریدا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…