امریکی پالیسیاں امریکا کیلئے نقصان دہ ثابت گاڑیوں کی حوالے سے دنیا کا کونسا ملک نمبر ون آگیا

20  جولائی  2018

بیجنگ (آئی این پی ) چین دنیا میں گاڑیوں کی سب سے بڑی منڈی بن گیا، آئندہ پرس چین دنیا کی نمبر ون کنزیومر مارکیٹ بن جائیگا، امریکی حکومت کی تحفظ پسند پالیسی چین میں کاروبار کرنے والے امریکی اداروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی حکومت نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارت میں امریکہ کو بڑا نقصان ہوا ہے ۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ چین کی

تیز رفتار ترقی کرنے والی معیشت اور منڈی کی بدولت امریکی صنعتی و کاروباری اداروں کو بہت زیادہ منافع حاصل ہوا ہے اور چین میں امریکی صنعتی و کاروباری ادارے بہت کامیاب رہے ہیں۔دوسری طرف چینی حکومت پس ماندہ مغربی علاقوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کی پوری حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس سلسلے میں غیرملکی صنعتی کاروباری اداروں کے لیے طرح طرح کی ترجیحی پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں۔ان ترجیحی پالیسیوں کی بدولت امریکی اداروں نے بھر پور فوائد حاصل کئے ہیں۔دو ہزار دس کے بعد چین دنیا میں گاڑیوں کی سب سے بڑی منڈی بن گیا ۔ اس کے علاوہ توقع ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے بعد چین دنیا کی نمبر ون کنزیومر مارکیٹ بن جائیگا جو امریکہ سمیت تمام ملکوں کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے انتہائی اہم ہے۔اس لیے امریکی حکومت کی تحفظ پسند پالیسی چین میں کاروبار کرنے والے امریکی اداروں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگی ۔تبصرے کے آخر میں کہا گیا کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو سکتا جو عالمی برادری کا مسلمہ اصول ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…