پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون فیکٹری کا بھارت میں افتتاح

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے، جو دنیا بھر میں اپنے آپریشنز کو توسیع دینا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لیے جنوبی کورین کمپنی نے بھارتی شہر نوئیڈا میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا ہے۔ سام سنگ کو اس وقت امریکا، کوریا اور برازیل جیسے ممالک کی مارکیٹ میں غلبہ حاصل ہے۔

تاہم ترقی پذیر ممالک میں اس کی رفتار کافی سست ہے۔ سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین اسمارٹ فون یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے بھارت کو اپنی توجہ کا مرکز بنالیا ہے جہاں اسمارٹ فونز کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ سام سنگ کو توقع ہے کہ نوئیڈا میں فیکٹری کے قیام سے کمپنی کو اپنی فون پروڈکشن کو دگنا بڑھانے کا موقع ملے گا۔ سام سنگ کے مطابق اس فیکٹری میں سالانہ 12 کروڑ فونز تیار کیے جاسکیں گے جبکہ دیگر برقی مصنوعات جیسے فریج اور ٹیلیویژن وغیرہ کی پروڈکشن کا بھی امکان ہے۔ 35 ایکڑ پر پھیلی یہ فیکٹری سام سنگ کو اس خطے کے دیگر ممالک میں مصنوعات برآمد کرنے میں مددگار ثابت ہوگی کیونکہ ایسا جلد ممکن ہوسکے گا اور اسے حریف کمپنیوں پر سبقت حاصل ہوجائے گی۔ سام سنگ گلیکسی ایس 10 کیسا ہوگا؟ نوئیڈا کی یہ فیکٹری بھارت میں دوسرا اہم پلانٹ ہے اور کمپنی کی مجموعی طور پر 10 فیصد مصنوعات کی پروڈکشن اس وقت بھارت میں ہورہی ہے۔ مگر آئندہ 3 برسوں کے دوران اسے 50 فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…