پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

گزشتہ مالی سال کے دوران پبلک سیکٹر ترقیاتی منصوبوں میں رقم 796 ارب تک محدود

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تخمینے سے زائد غیرملکی سرمائے کے باوجود پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے اخراجات کی حد 7 کھرب 96 ارب روپے تک رکھ کر مالی سال 18-2017 کے لیے خسارے میں 2 کھرب 47 ارب روپے بچانے کی کوشش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پلاننگ کمیشن کی جانب سے 6 جولائی کو پی ایس ڈی پی 18-2017 اعدادوشمار کا دستاویز جاری کیا گیا۔

مذکورہ دستاویز کے مطابق حکومت نے 10 کھرب ایک ارب کے پیکیج میں زرِ مبادلہ کے جز (ایف ای سی) کا تخمینہ ایک کھرب 62 ارب روپے لگایا تھا، تاہم مئی کے اختتام تک غیر ملکی رقوم کی آمد 2 کھرب 4 ارب روپے تک پہنچ گئی تھی۔ دوسری جانب حکامِ بالا نے پی ایس ڈی پی کے بجٹ میں مقامی فنانسنگ کے لیے 8 کھرب 39 ارب روپے مختص کیے تھے، لیکن صرف 5 کھرب 93 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی جس سے بجٹ سرمایہ کاری کے 30 فیصد فنڈ کی منتقلی ظاہر ہوتی ہے۔ اسی طرح، گزشتہ مالی سال کے اختتام پر پی ایس ڈی پی کے اخراجات 7 کھرب 96 ارب روپے کے تھے جو اپنے بجٹ کی رقم 10کھرب روپے سے 21 فیصد کم تھے۔ پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے وفاقی وزارتوں کو پورے سال میں 3 کھرب سے زائد رقم مختص ہونے کے باوجود ایک کھرب 87 ارب روپے جاری کیے جو کل رقم کا 62 فیصد ہے۔ تاہم اس سے ظاہر ہے کہ مذکورہ رقم کا 38 فیصد یا ایک کھرب 15 کروڑ روپے مالی خسارہ کم کرنے کے لیے وزارتِ خزانہ کے پاس واپس چلے گئے۔ اسی طرح حکومت نے وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایف ای سی نے 17 ارب 50 کروڑ کا تخمینہ لگایا تھا تاہم اس حوالے سے صرف وزارتوں کو 12 ارب 80 کروڑ روپے ہی موصول ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…