بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے چینی اشیاء کی درآمدات کیخلاف ڈیوٹی عائد کی توچین جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کر دیگا۔امریکہ نے جون کے وسط اعلان کیا تھا کہ وہ چین سے درآمد ہونے والے545ائٹم پرآج چھ جولائی سے34ارب امریکی ڈالر کی درآمدی ڈیوٹی عائد کردیگا۔ ان میں زرعی پیداوار،گاڑیاں اور دیگر
اشیاء شامل ہیں۔چین نے بھی جوابی اقدامات کے طور پر امریکہ سے درآمد کی جانے والی ہزاروں اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔تاہم چین نے یہ واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے آج چھ جولائی سے کو درآمدی ڈیوٹی عائد نہ کی تو چین بھی جوابی اقدام نہیں کریگا۔کئی ماہ سے جاری چین امریکہ تجارتی جنگ اب نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔