پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سپر مارکیٹ چینز ’ٹیسکو‘ اور ’کارفور‘ نے اسٹریٹجک الائنس بنالیا

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ  (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی سپر مارکیٹ چین ’ٹیسکو‘ اور فرانس کی ’کارفور‘ نے اشیا کے عالمی سپلائرز پر مزید برتری حاصل کرنے کے لیے اسٹریٹجک الائنس بنا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق کمپنیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’تین سال کا معاہدہ سپلائرز سے ان کے تعلقات کو وسعت دے گا، جس میں اپنے اسٹورز کی چیزوں کے لیے مشترکہ خریداری بھی شامل ہے۔‘ بیان میں کہا گیا کہ اس اشتراک سے فریقین کو اسٹورز میں دستیاب اشیا کے معیار اور ان کے انتخاب کو بہتر بنانے اور مسابقت

کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ انٹرنیٹ کے ذریعے کاروبار کرنے والی اپنی حریف کمپنیوں کی جانب سے شدید دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد ’ایمازون‘ جیسی سائٹس سے آن لائن خریداری کر رہی ہے۔ ٹیسکو کے حریف ’سین بَری‘ نے اپریل میں وال مارٹ کے برطانوی یونٹ ’ایزڈا‘ کو 7 ارب 30 کروڑ پاؤنڈز میں خریدنے میں رضا مندی ظاہر کی تھی اور اس معاہدے سے کمپنی برطانیہ کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ چین بن جائے گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…