کراچی(آن لائن) کمپنی کی نئی قیمتوں کے مطابق ہونڈا سوک آئی-وی ٹیک اورآئی وی ٹیک اوریل کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہونڈا سٹی مینوئل 1.3لیٹر اب 1.729 ملین روپے میں دستیاب ہے جبکہ ہونڈا سٹی 1.3 لیٹر پروسمیٹک کی نئی قیمت 1.869 ملین روپے ہے۔ہونڈا سٹی مینوئل 15 سو سی سی 1.789 ملین روپے جبکہ سٹی پروسمیٹک 15 سو سی سی اب 1.929 ملین روپے میں دستیاب ہے۔
ان دونوں گاڑیوں کی قیمت میں فی یونٹ 30 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سٹی اسپائر مینوئل 15 سو سی سی کی نئی قیمت 1.939 ملین روپے ہے اور سٹی اسپائر پروسمیٹک 15 سو سی سی کی تازہ قیمت 2.079 ملین روپے ہے۔ ان دونوں گاڑیوں کی قیمت میں 50 ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کے رواں سال انڈس موٹرز کی جانب سے بھی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی بتائی گئی ہے۔