کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)کنتاس ائیرویز اور چینی ہانگ کانگ ائیر ویز وقت کی پابندی کے حوالے سے دنیا کی پہلی 15کمپنیوں میں سرفہرست قرار،اس فہرست میں ملائیشیا کی دو ائیر لائنز،ملائیشیا ائیرلائنز اور ائیر ایشیا بھی شامل ہیں، جاپیک،او اے جی کے علاقائی سیلز ڈائریکٹر مایورپاٹل نے کہا ہے کہ جہاں تک کے وقت کی پابندی اور خدمات کی فراہمی کے معیار کا تعلق ہے۔کئی ایشین ائیرلائنز اور ہوائی اڈے مسافروں کو راغب کرنے کیلئے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کمپنیوں میں فائیو سٹار ریکٹنگ حاصل کی ہے،ان میں کوریا کی ٹی وے ائیر اور جاپان کی فیوجی ڈریم ائیرلائنزشامل ہیں جبکہ فور سٹار حاصل کرنے والوں میں سنگاپور کی جٹ سٹار ایشیا جاپان ائیرلائنز آل نپن ائیرویز اورسنگاپور ائیرلائنز شامل ہیں۔دنیا کی 25ائیر لائنز کی فہرست میں ان کا نام آتا ہے۔ او اے جی کے مطابق جاپان کے ہوائی اڈوں نے 19ائیرپورٹس کی فہرست میں فائیو سٹار پوزیشن حاسل کی جن میں اوساکا انٹرنیشنل اٹامی اور ٹوکیو انٹرنیشنل ہنیدا شامل ہیں۔