برن(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں دولت جمع کرنے والے ممالک میں بھارت کی ترقی، اٹھاسی سے تہترویں نمبر پر آگیا، پاکستان بہترویں نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوئس نیشنل بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمارمیں کہاگیا۔
سوئس بینکوں میں سال 2016 کی نسبت گزشتہ سال بھارتی شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔2016 میں بھارت میں سوئس بینکوں میں دولت جمع کرائے جانے کے رجحان میں چوالیس فیصد کمی ہوئی تھی تاہم گزشتہ برس اس میں دوبارہ سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔