اسلام آباد(سی پی پی) نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول اب 99.50 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔نگراں حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 80 روپے 91 پیسے پر پہنچ گئی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق مشکل مالی حالات کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے جب کہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی اور پیٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوائی گئی جس میں پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔گزشتہ ماہ بھی نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
راتوں رات پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ! عوام سر پکڑ کر بیٹھی گئی ، حکومت نے مہنگائی بم گراد یا
1
جولائی 2018
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں