اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانیوں نے سوئس بینکوں میں پیسا رکھنا کم کر دیا21فیصد کمی کے باوجود پاکستانیوں نے بھارتیوں سے زیادہ سوئس بینکوں میں رقم رکھوائی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے رکھی گئی رقم میں 21فیصد کمی ہوئی ہے۔
تاہم سوئس بینکوں میں پیسہ رکھنے میں پاکستانی بھارتیوں سے آگے ہیں ۔ مسلسل تیسرے سال پاکستانیوں نے بھارتیوں سے زیادہ رقم رکھوائی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پاکستانیوں نے سوئس بینکوں میں 770ارب روپے رکھوائے۔