ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ریلویز کا عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان ، شیڈول جاری

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیشِ نظر مختلف شہروں سے چلنے والی پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن گیارہ بجے روانہ ہوکر خانیوال ، فیصل آباد ، سرگودھا ، لالہ موسیٰ، ملکوال ، راولپنڈی ، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10بجکر 30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12جون دن 11بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر جیکب آباد ،ملتان کینٹ، خانیوال ، لاہور سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 8بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ تیسری ٹرین کراچی کینٹ سے 13جون صبح 11بجے روانہ ہوکر رحیم یار خان ، خانیوال ، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 10بجے لاہور پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین راولپنڈی سے 14جون صبح سات بجے روانہ ہوکر اٹک سٹی ، جنڈ ، دائودخیل ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ سے ہوتی ہوئی اسی رات 10بجکر 30منٹ پر ملتان کینٹ پہنچے گی۔پانچویںسپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے 19جون صبح سات بجے روانہ ہوکر کوٹ ادو ، مظفر گڑھ، کندیاں ، دائوخیل ، جنڈ ، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی اسی روزرات 10بجکر 15منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔مسافروں کے رش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔سپیشل ٹرینوں کے کرایوں کا شیڈول کچھ یوں ہوگا۔پہلی سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ کراچی سے ملکوال 1480روپے اور کراچی سے پشاور تک 1860روپے ہوگا۔ دوسری سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ کوئٹہ سے راولپنڈی سے 1540روپے ، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 3550روپے اور اسے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4420روپے ہوگا۔ تیسری سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ کراچی سے لاہور 1430روپے ہوگا۔ چوتھی سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ راولپنڈی سے ملتان 980روپے ہوگا۔ پانچویں سپیشل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ ملتان سے راولپنڈی تک 980روپے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…