بین الاقوامی مارکیٹ میں اونس سوناکی قیمت میں مزید13ڈالر کی کمی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ250روپے سستا ہوگیا

17  مئی‬‮  2018

کراچی(این این آئی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے سستا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1300ڈالرسے گھٹ کر1287ڈالرہوگئی ۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں214 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت56900 روپے سے گھٹ کر56650روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت48771 روپے سے گھٹ کر48557 روپے ہو گئی ۔جمعرات کوفی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 660روپے پرمستحکم رہی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…