منیلا (آئی این پی) ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی‘ بجٹ اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ پاکستانی معیشت کے لئے بڑا چیلنج ہے‘ اس سال معاشی ترقی 5.6 اور اگلے سال 5.1 فیصد رہے گی‘ آئندہ غیر ملکی ادائیگیوںکا بوجھ روپے کی قدر کا تعین کرے گا۔ جمعرات کو ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستانی
معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈالر اور تیل کی قیمتوں مین اصافے سے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھے گی۔ اس سال معاشی ترقی 5.6اور اگلے سال 5.1فیصد رہے گی۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کا فیصلہ پاکستن پر درامدی دبائو کم کرنے میں ناکام رہا۔ آئندہ غیر ملکی ادائیگیوں کا بوجھ روپے کی قدر کا تعین کرے گا۔ بجٹ اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ پاکستانی معیشت کے لئے بڑا چیلنج ہے۔