بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا

datetime 3  اپریل‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے منگل کوانٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ جبکہ چینی یوآن کی قدر میں کمی کارجحان رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالر کی قدر میں 9پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.50 روپے سے بڑھ کر115.59روپے اور قیمت فروخت115.60 روپے سے بڑھ کر115.69روپے ہوگئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں20پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.80روپے سے بڑھ کر116.00روپے اور قیمت فروخت116.30روپے سے بڑھ کر116.40روپے ہوگئی ۔منگل کو یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں75پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید141.00روپے سے بڑھ کر141.50روپے اور قیمت فروخت142.80روپے سے بڑھ کر143.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید161.00روپے سے بڑھ کر161.75اور قیمت فروخت162.80روپے سے بڑھ کر163.55روپے ہو گئی ۔منگل کو سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرمیں باالترتیب 15پیسے اور5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید30.60روپے سے بڑھ کر30.75روپے اور قیمت فروخت30.90روپے سے بڑھ کر31.05روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.40روپے سے بڑھ کر31.45روپے اور قیمت فروخت31.70روپے سے بڑھ کر31.75روپے ہوگئی ۔منگل کو چینی یوآن کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 18.30 روپے سے گھٹ کر18.20روپے اور قیمت فروخت19.30روپے سے گھٹ کر19.20روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…