اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

حکومتی حکام کو کوئلے کی درآمد پر عائد کردہ 5فیصد درآمدی ڈیوٹی فوری طور پر واپس لینی چاہیے ،ایف پی سی سی آئی

datetime 26  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)حکومتی حکام کو کوئلے کی درآمد پر عائد کردہ 5فیصد درآمدی ڈیوٹی فوری طور پر واپس لے لینی چاہیے او ر کوئلے کی درآمد ڈیوٹی فری ہونی چاہیے تا کہ کوئلے پر چلنے والے پاور پروجیکٹس پر جو بہت بڑی سرمایہ کاری کی گئی ہے اس کو بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق صدر میاں محمد ادریس اور ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی چوہدری عرفان یوسف نے کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران کوئلے کی درآمدی قیمت 90 ڈالر فی ٹن سے بڑھ کر 103 ڈالر فی ٹن (14فیصد اضافہ) ہو جانے سے اور ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپے کی حالیہ قدر میں 10فیصد سے زائد کمی ہوجانے کی وجہ سے کوئلے سے بجلی کی پیدا وار قابل عمل نہیں رہی اور اب انڈسٹری کے پاس دوبارہ نیشنل گرڈ پر شفٹ ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے جس کی وجہ سے واپڈا پر ناقابل برداشت بوجھ پڑے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ درآمد شدہ کوئلے سے پیدا کی جانے والی بجلی میں درپیش اہم مسئلہ پر حکومت کی طرف سے توجہ دی جائے۔دوسری صورت میں کوئلے کے ذریعہ بجلی کی پیداوار ناقابل عمل ہونے کی وجہ سے اقتصادی وجوہات کے باعث بند کرنا پڑے گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ حکومتی حکام کو فوری کاروائی شروع کر دینی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…