اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سوزوکی مہران سے بھی سستی گاڑی اب پاکستان میں،خصوصیات ایسی کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 27  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت پاکستان میں سب سے سستی نئی گاڑی سوزوکی مہران ہے، جس کی قیمت لگ بھگ سات لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے مگر اب اس سے بھی سستی گاڑی مارکیٹ میں آنے والی ہے اور اس کی قیمت  سوزوکی مہران کی قیمت سے  ڈیڑھ لاکھ روپے کم ہوگی ۔بہت جلد گندھارا نسان لمیٹڈ کی جانب سے بجٹ کار کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آٹھ سال کے تعطل کے بعد گندھارا نسان لمیٹڈ پاکستان میں

اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے والی ہے اور اس کا آغاز ایک سستی بجٹ گاڑی ڈسٹن گو کو متعارف کراکے کیا جاسکتا ہے۔ایک معاہدے  کے تحت نسان کو قانونی طور پر کم لاگت میں گاڑیوں کے پارٹس درآمد کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ کمپنی بجٹ دوست گاڑیاں تیار کرسکے جبکہ کمپنی کی جانب سے 200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے 2010 سے اس کمپنی کے پاکستان میں بند پلانٹ دوبارہ کام کرنے لگیں گے۔1200 سی سی 1.2 لیٹر انجن کے ساتھ اس گاڑی میں یو ایس کنکٹیویٹی، ٹیوب لیس ٹائر، پانچ دروازے، خوبصورت ڈیزائن، تھری ڈی شیپ ہیڈ لائٹس، فرنٹ ڈرائیور ائیربیگ اور دیگر فیچرز نمایاں ہیں۔اس گاڑی کی پاکستان میں متوقع قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے ہوسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں یہ اسی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے۔ ویسے یہ قیمت حتمی تو نہیں مگر امکان اسی بات کا ہے کہ پاکستان میں دیگر کمپنیوں کو سخت ٹکر دینے کے لیے گندھارا نسان اسی قیمت پر گاڑی متعارف کرا سکتی ہے تاکہ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جا سکے۔پاکستانی یہ خبر سن کر بہت پرجوش ہیں ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…