منگل‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی سائنسدانوں کا کارنامہ، مقامی بیج سے پاکستان کس فصل میں خود کفیل ہوگیا

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) پاکستان کو زرعی خود کفالت سے ہمکنار کرنے میں پاکستانی سائنسدانوں اور ملکی کمپنیوں نے ملٹی نیشنل اور غیر ملکی فرمز پر پہلی مرتبہ سبقت حاصل کرتے ہوئے مکئی کے شعبے میں خود کفالتی پیداوار حاصل کرنے کیلیے تجربات میں 100فیصد کامیابی حاصل کر لی۔زرعی سائنسدان اور سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ترجمان شفیق الرحمن نے ایگریکلچر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان میں مقامی وسائل سے اعلی کوالٹی کا بیج تیار ہورہا ہے، پاکستان میں مکئی کی پیداوار61 لاکھ سالانہ سے تجاوزکر گئی ہے اور مستقبل میں مقامی بیج سے پیداوار میں 100 تا300 فیصد اضافہ ممکن ہے، پاکستانی بیج درآمدی سے سستا اور معیاری ہے جس سے پیداوار کوکئی گنا بڑھایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ گندم اور چاول کے بعد مکئی تیسری بڑی فصل ہے جس کی ملکی پیداوار کا 85 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے جبکہ 13 لاکھ 34 ہزار ہیکٹر پر زیرکاشت فصل کا ملکی مجموعی پیداوار میں 0.5 فیصد حصہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…