اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پرانی گاڑیوں کیلئے درآمدی پالیسی بحال،سمندر پار پاکستانیوں کو بھی بڑی سہولت حاصل

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) وزارت تجارت نے 3 سالہ پرانی گاڑیوں کی درآمد کے لیے اکتوبر2017 سے قبل کی پالیسی بحال کر دی اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پرانی گاڑیوں کی درآمد کے لیے اکتوبر 2017کے بعد جاری کی جانے والی پالیسی کو ختم کرکے پرانی پالیسی بحال کر دی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے۔

حکام کے مطابق اکتوبر 2017 میں پالیسی کی تبدیلی کے بعد پرانی گاڑیوں کی درآمد کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھجوانے کا سرٹیفکیٹ دینا لازمی قراردیاگیاتھا جس کے باعث پورٹ پر کھڑی 9ہزار سے زائد گاڑیوں کی کلیئرنس نہیں ہو سکی تاہم اب پرانی پالیسی کی بحالی کے بعد ان گاڑیوں کوکلیئر کردیاجائے گا اور سمندر پار پاکستانیوں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ ٹرانسفر اسکیم کے تحت بھی گاڑیاں پاکستان بھیج سکتے ہیں، درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز پاکستان میں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔حکام کے مطابق 1800سی سی سے کم کی درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز مقامی طور پر اداکیے جا سکیں گے جبکہ 1800سی سی سے زائد والی درآمدی گاڑیوں کو کلیئر کرنے کے لیے بیرونی ملک سے ہی ترسیلات کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…