اسلام آباد(سی پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات میں35.75فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جولائی تا جنوری2017-18 کے دوران دالوں کی درآمدات315.430ملین ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 490.953 ملین ڈالر کی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے
مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں دالوں کی درآمدات میں175.523 ملین ڈالر یعنی35.75 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دورا بالحاظ وزنی بھی دالوں کی درآمد میں41فیصد یعنی2 لاکھ41 ہزار230 میٹرک ٹن کی کمی واقع ہونے سے دالوں کی درآمدات5لاکھ93 ہزار326 میٹرک ٹن سے 3 لاکھ52 ہزار96 میٹرک ٹن تک کم ہوگئیں۔