بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

افغانستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ اجلاس کے معاملے پر چپ لگ گئی

datetime 24  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈی نیشن اتھارٹی کے آئندہ اجلاس کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے مابین کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور 5 ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود افغان حکومت نے اجلاس بلانے کے لیے کوئی تجویز نہیں دی۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے کوآرڈی نیشن اتھارٹی کے آئندہ اجلاس کے لیے مختلف سطح پر مذاکرات ہوئے تاہم پیش رفت نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ستمبر میں اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے افغانستان سے تجاویز طلب کی تھیں تاہم 5 ماہ سے زائد گزرنے کے بعد بھی افغانستان کا جواب نہیں آیا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ وزارت تجارت کے علاوہ وزارت خارجہ کی جانب سے بھی افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کی گئی مگر فائدہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق بیرونی دبا کی وجہ سے بھی افغان حکومت ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈی نیشن اتھارٹی کے اجلاس کے حوالے سے سردمہری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔افغانستان کی جانب سے بھارت کو افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کا حصہ بنانے پر اصرارکیا جا رہا ہے اور پاکستان نے اس شرط کو مسترد کر دیا ہے، یہ وجہ بھی پیش رفت میں آڑے آ رہی ہے، دونوں ملکوں کے مابین ٹرانزٹ ٹریڈ مذاکرات نہ ہونے سے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ذرائع کا کہناتھاکہ ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے قابل عمل ہونے کے بعد پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حجم میں کمی کے خدشات ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…