بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب تفریح کی صنعت پر 64 ارب ڈالر خرچ کرے گا

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ ملک میں تفریحی صنعت کی ترقی کے لیے آئندہ دس سال میں 64 ارب امریکی ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ رواں سال تقریبا 500 تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن میں امریکی پاپ بینڈ مرون 5 اور کینیڈین پرفارمرز سرک ڈو سولیل کے پروگرامز بھی شامل ہیں۔ملک کے پہلے اوپرا ہاس کی تعمیر دارالحکومت ریاض میں شروع ہو چکی ہے۔

یہ سرمایہ کاری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے معاشی اور معاشرتی اصلاحی پروگرام کا حصہ ہے جس کا آغاز دو سال قبل ہوا اور جسے وژن 2030 کا نام دیا گیا ہے۔32 سالہ ولی عہد ملکی معیشت کا انحصار تیل کے ذخائر پر کم کرتے ہوئے متنوع معیشت چاہتے ہیں، جس میں گھرانوں کی جانب سے ثقافتی اور تفریحی پروگراموں میں خرچ بڑھانا بھی شامل ہے۔دسمبر میں حکومت نے کمرشل سینیما گھروں پر عائد پابندی ختم کر دی تھی۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب کا کہنا تھا کہ ماضی میں، سرمایہ کار کام کی تیاری کے لیے ملک سے باہر جاتے تھے، اور اس کے بعد سعودی عرب واپس آکر اس کی نمائش کرتے تھے۔ آج تبدیلی آرہی ہے اور انٹرٹینمنٹ سے متعلقہ ہر کام یہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خدا نے چاہا تو آپ 2030 میں اصل تبدیلی دیکھیں گے۔ملک میں سیاحت کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت ریاض کے قریب تقریبا لاس ویگس کے برابر کے ایک بڑے تفریحی شہر کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں نے سعودی عرب نے کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جو ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے تھے جن میں گذشتہ ماہ خواتین کو سٹیڈیمز میں فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت اور جون سے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کا اعلان شامل ہیں۔گذشتہ سالہ ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب ایک بار پھر اعتدال پسند اسلام کا ملک بنے گا جہاں تمام مذاہب، ثقافتوں اور لوگوں کے لیے راہیں کھلی ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ستر فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے اور انھیں ایسی زندگی دینا چاہتے ہیں جس میں ہمارا مذہب رواداری، اور ہماری رحم دلی روایات کی ترجمانی کرے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…