جمعہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2025 

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں اشیا 5 فیصد سستی ملیں گی

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان(یو ایس سی)نے رمضان المبارک میں صارفین کو اشیا پر 5 فیصد تک ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔کارپوریشن کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت1 ار ب 70کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی کی تجویز زیر غور ہے۔ کارپوریشن رمضان المبارک کے دوران آٹا، دالیں، چاول، گھی سمیت 22 اشیا ضروریہ پر صارفین پر سبسڈی فراہم کرے گی تاہم ای سی سی کی منظوری کے بعد سبسڈی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (یو ایس سی) کی جانب سے رواں سال رمضان المبارک کے لیے سبسڈی کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور کارپوریشن کی جانب سے صارفین کورمضان المبارک میں 1ارب 70کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج دیے جانے کی تجا ویز زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کار پوریشن آف پاکستان (یو ایس سی) کی جانب سے 22 اشیا ضروریہ پر شہریوں کو سبسڈی دی جائے گی جس میں آٹا، کوکنگ آئل، چینی، مشروبات، چائے، کجھور اور مختلف اقسام کی دالیں شامل ہیں۔ان اشیا ضروریہ پر سبسڈی کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں جہاں جہاں اسٹوروں پر رمضان المبارک میں لوگوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے وہیں عارضی بنیادوں پر مزید عملے کی تعیناتی بھی کی جائے گی تاکہ زیا دہ سے زیا دہ لوگ رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہو سکیں۔رواں سال رمضان پیکج کی مد میں وفاقی حکومت گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال تقریبا 10 کروڑ روپے زیادہ ریلیف فراہم کر ے گی۔ گزشتہ سال حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے 1ارب 60کروڑ روپے رمضان ریلیف پیکج دیا گیا تھا تاہم اس سال1 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان (یو ایس سی)کی جانب سے صارفین کو اشیا ضروریہ میں 5فیصد تک ریلیف فراہم کیا جائے گا جس کے لیے کارپوریشن نے اپنے سپلائی کنندگان سے بھی خصوصی رعایت کے لیے انہیں اطلاع دیتے ہوئے ان سے 10مار چ تک کارپوریشن کو اپنی اشیا پر رعایت دینے کی تصدیق مانگی ہے۔واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے کارپوریشن کے اسٹوروں اور فرنچائزوں پر رمضان المبارک کے پہلے دن سے عید کے تک یہ سبسڈی دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…