کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے تین سال پرانی گاڑیوں کی درآمدات کے لئے ماضی کی پالیسی کو بحال کردیا جبکہ آٹو ڈیلرز ایف بی آر نوٹیفیکیشن کے انتظار میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پرانی گاڑیوں کی درآمدات کے لئے نئے قانون کو ختم کرکے پرانی پالیسی ایک بار پھر بحال کر دی جس کے بعد امید کی جا رہی ہے
کہ پورٹ پر کھڑی8 سے 10 ہزار درآمدی گاڑیاں جلد ہی ریلیز کردی جائیں گی جبکہ مزید گاڑیاں پرانے قانون یعنی گفٹ، ٹرانسفر اور بیگیج کی صورت میں ہی گاڑیوں کی درآمد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پرانی پالیسی کی بحالی کے نتیجے میں پرانی گاڑیوں کی درآمدات میں ایک بار پھر اضافہ ہوجائے گا۔ سال 2017 میں پرانی گاڑیوں کی درآمدات 70 فیصد اضافے سے 65 ہزار723 تک پہنچ گئی تھی۔