نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے دوسرے سب سے بڑے سرکاری بینک نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی ایک شاخ سے تقریبا 1.8 ارب ڈالر کی دھوکہ دہی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنجاب نیشنل بینک نے کہاکہ 1.77 ارب ڈالر کی یہ رقم چند کھاتے داروں کو فائدہ پہنچانے
کے لیے منتقل کی گئی تھی۔ دھوکہ دہی کا یہ واقعہ بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی کی اس بینک کی ایک شاخ پیش آیا ہے۔ بینک کی جانب سے فراڈ کی مزید تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔تاہم پنجاب نیشنل بینک نے مشتبہ کھاتے داروں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔