پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

ہر سال لاکھوں روپے کی بچت کا یہ طریقہ جانتے ہیں؟

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے اکثر اپنے اخراجات پر قابو پانے یا پیسوں کی بچت کی ٹرکس کے بارے میں پڑھا یا سنا ہوگا مگر ان میں سے بیشتر کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی لانا ضروری ہوتا ہے جس کے لیے اکثر افراد تیار نہیں ہوپاتے۔ جیسے اپنی سبزیاں اگانا، اپنے بالوں کو خود کاٹنا وغیرہ جو سننے اور دیکھنے میں ہی کافی مشکل لگتا ہے۔ مگر ایسی بھی متعدد آسان تبدیلیاں موجود ہیں جو آپ کو بچت میں مدد دیتی ہیں۔

اور اس کے لیے کچھ خاص محنت بھی نہیں کرنا پڑتی۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک آسان طریقہ اپنا کر آپ ہر سال ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے (اس کا انحصار آمدنی پر ہے) بچا سکتے ہیں؟ جی ہاں واقعی ایک جاپانی طریقہ کار ایسا ہے جس سے آپ بہت زیادہ بچت کرسکتے ہیں اور اس کے لیے کچھ بدلنے کی بھی ضرورت نہیں۔ کیکیبو نامی یہ طریقہ کار مالی سوچ بچار پر مبنی ہے اور آپ کو بس چند قلم اور ایک جرنل یا رجسٹر کی ضرورت ہوگی، جبکہ اخراجات اور بچت کے اہداف پر توجہ کے ساتھ چند پہلوﺅں کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ اور وہ پہلو کیا ہونے چاہیے؟ تو پہلا ہے اپنی بقا (جیسے گھر کا کرایہ، طبی اخراجات یا سودا سلف پر خرچ ہونے والے اخراجات)، دوسرا آپشنل (باہر کھانا، نئے ملبوسات کی خریداری وغیرہ)، اس کے بعد کلچر (جیسے ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبل اور سینما جانا وغیرہ) اور آخر میں ایکسٹرا (پیاروں یا دوستوں کی سالگرہ یا شادی کے تحائف یا اچانک کسی چیز کی مرمت وغیرہ)۔ آپ کو خود سے چار سوال بھی کرنا ہوں گے اور ہر ماہ ان کے جوابات رجسٹر پر لکھنا ہوں گے جو یہ ہیں ‘ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟’، ‘کتنی رقم آپ بچانا چاہتے ہیں؟’، ‘آپ کے اخراجات کتنے ہیں؟’ اور ‘اس میں بہتری کیسے لاسکتے ہیں’ اور بس۔ سننے میں آپ کو مضحکہ خیز لگے گا مگر اس عادت کو اپنانا بہت زیادہ بچت میں مددگار ثابت ہوگا۔ جاپان میں تو لوگ اس طریقہ کار سے ہر ماہ اپنی آمدنی کا 35 فیصد حصہ بچانے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ تو بس جلدی سے ایک منی جرنل خرید لائیں۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…