کراچی(آن لائن)ریگولٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے باعث پاکستان میں امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان میں لائی جانے والی امپورٹڈ گاڑیوں پر عائد ریگولٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو فوری ریگولٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کے اس حکم کے باعث ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔
خاص کر امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر میں امپورٹڈ گاڑیوں اور اشیا پر عائد ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کردیا تھا۔ کیا گیا اضافہ 60 سے 80 فیصد تک تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف بین الاقوامی کار ساز کمپنیوں نے عدالت سے رجوع کرکے ٹیکس کی شرح میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کی استدعا کی تھی۔ اب سندھ ہائیکورٹ نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ برس اکتوبر میں امپورٹڈ اشیا پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دیا ہے۔