بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ، 300 سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

datetime 8  فروری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے ساڑھے تین سو سے زائد درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹادی، جس کے بعد گاڑیاں،اشیا خوردنی اور ملبوسات سستے ہوجائیں گے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ نے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے متعلق گزشتہ روز فیصلہ دیتے ہوئے وزیرخزانہ کو ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیاختیارات کالعدم قراردیے تھے۔عدالتی فیصلے کے بعد ساڑھے تین سو اشیا پر عائد کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی واپس ہوگئی۔

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے معاشی فرنٹ پر وفاقی حکومت کیلئے مزید مشکلات ہوگئیں ہیں ، ریگیولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے ایف بی آر کو پچیس ارب روپے ملنے کی توقع تھی۔فیصلے سے درآمدکی گئی خوردونوش کی اشیا، گاڑیاں، ٹائرز اورملبوسات سستے ہو جائیں گے۔یاد رہے گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے درآمدہونیوالی 731اشیا پراضافی درآمدی ڈیوٹی غیر آئینی قرار دیا تھا اور اسحاق ڈار کا وزیر خزانہ کی حیثیت سے کیا گیا فیصلہ عدالت نے آئین سے متصادم قرار دے دیا جبکہ عدالت نے درآمدی ڈیوٹی کی مد میں وصول شدہ فوری رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔امپورٹرز نے عدالت کو بتایا کہ مچھلی، دودھ کریم، مکھن، میک اپ کا سامان، خواتین کے بیگ، چمڑے سے بنی مصنوعات سمیت 731 اشیا پر 5سے 60 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی۔درخواست کے مطابق اضافی درآمدی ڈیوٹی کامقصد درآمدی بل میں کمی کرناہے درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کیاگیا۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درآمد ہونے والی بیشتر اشیا پاکستان میں نہیں بنائی جاتیں اضافی ڈیوٹی کانفاز اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے سرکاری وکیل کی درخواست پر اپنا فیصلہ ایک ماہ کیلیے معطل کردیا تھا جبکہ وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…