بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

چینیوں کی سیکورٹی اور تحفظ کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)  چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پر کام کرنے والے چینیوں کی سیکورٹی اور تحفظ کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا, جوائنٹ ورکنگ گروپ کو بھی اس بارے میں اعتمادمیں لیا گیا ہے۔ بدھ کو ا جوائنٹ ورکنگ گروپ چوتھا اجلاس یہاں اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں چین کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسٹرنل سیکورٹی افیئرز وزارت خارجہ کیو ژیاولن جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ فرح حامد خان نے شرکت کی۔

روایتی طور پر سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینیوں کی سیفٹی اور سیکورٹی کے حوالہ سے قائم جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس پاکستان اور چین میں باری باری منعقد کئے جاتے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینیوں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کیلئے حکومت پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ چینی وفد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول آرمڈ فورسز مسلح افواج کی فعال شرکت سے تشکیل دیئے گئے جامع سیکورٹی فریم ورک کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینیوں کے تحفظ کیلئے سیکورٹی پروٹوکول تشکیل دینے کیلئے ریویو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ چینی وفد کو بتایا گیا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کی ہدایات پر سی پیک کنٹریکٹرز کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر ملاقاتیں کی جاتی ہیں اور ان سے مقام کار پر پیش آنے والے مسائل اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسٹرنل سیکورٹی افیئرز وزارت خارجہ کیو ژیاولن نے سی پیک کی سیکورٹی کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ سی پیک منصوبوں کیلئے پاکستان سیکورٹی ماڈل ون بیلٹ ون روڈ منصوبوں کیلئے دیگر ممالک کیلئے بھی رول ماڈل ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…