ٹوکیو( آن لائن ) کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی شرح تبادلہ 20 فیصد گراوٹ کے ساتھ 6,200 ڈالر سے نیچے گر گئی جس کی وجہ دنیا بھر کی سٹاکس اور فوریکس مارکیٹ میں چھا جانے والی مندی ہے۔ منگل کو بٹ سٹمپ ایکسچینج کے تحت ورچوئل کرنسی کی شرح تبادلہ 6,190 ڈالر رہی، بٹ کوئن کی شرح تبادلہ میں گذشتہ سال26
گنا اضافہ ہوا تھا اور ریکارڈ19,511ڈالر پر گئی۔ اس وقت بھی ماہرین نے اس کی قدر میں 50 فیصد تک کمی آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ یورپ،جاپان اور امریکا کے سنٹرل بینکوں نے اس یونٹ بارے اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں اور کہا ہے کہ انھوں نے اپنے کسٹمرز کو کریڈٹ کارڈز کے بٹ کوئن کی خریداری سے روک دیا ہے۔