بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سال 2017 میں امریکا پاکستان کی دو طرفہ تجارت میں حیرت انگیز اضافہ، تمام ریکارڈ توڑ دیئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے باوجود دونوں ممالک میں سال 2017 میں تجارت میں اضافے نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ امریکا اور پاکستان کے دو طرفہ تجارت نے 2017 میں 6 ارب ڈالر کی اعلیٰ ترین سطح کو عبور کرنے کا

ریکارڈ بنادیا۔اسی دوران پاکستان میں مقیم امریکی سفارت کار ڈیوڈ ہیل نے امریکی بزنس کونسل برائے پاکستان کے صدر کامران نشات اور ان کی ایگزیکیٹو کمیٹی سے ملاقات کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارت کار نے پاکستان کا امریکا کی کورپوریٹ اداروں سے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون سے دو طرفہ معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کونسل کی جانب سے تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں ماحول پیدا کرنے پر پاکستانی حکومت کا تعاون کرنے کو سراہا۔امریکی وفد نے امید ظاہر کی کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے میں مدد ملے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…