بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں ڈاؤ جونز میں تاریخی کمی کے بعد ایشیائی منڈیاں بھی شدید متاثر

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں ڈاؤ جونز انڈیکس میں 1175 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے بعد منگل کی صبح ایشیائی منڈیوں میں بھی تیزی سے کمی دیکھی گئی ۔یاد رہے کہ پیر کو امریکہ کی سب سے بڑی سٹاک مارکیٹ انڈیکس ڈاؤ جونز 4.6 فیصد گر کر 24345.75 پوائنٹس تک پہنچ گئی تھی جو کہ گذشتہ چند سالوں میں سب سے بڑی کمی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق منگل کو جاپان کی نیکی 225 انڈیکس 5.3 فیصد گری اور ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس 4.7 فیصد گری۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ کا محور لانگ ٹرم بنیادی اقتصادی معیار ہیں جو کہ اس وقت انتہائی مضبوط ہیں۔واضح رہے کہ 2008 کے اقتصادی بحران کے دوران ڈاؤ جونز انڈیکس میں 777.68 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جو کہ ایک ریکارڈ تھی۔2008 میں ڈاؤ جونز میں یہ ریکارڈ کمی اس وقت دیکھی گئی تھی جب کانگریس نے امریکی بینک لیمین برادرز کے دیوالیہ ہونے کے بعد بھی 700 ارب ڈالر کا ایک بیل آؤٹ پیکیج منظور نہیں کیا تھا۔ادھرسرمایہ کار امریکی اور عالمی معیشت میں پیش گوئیوں میں تبدیلی اور بینکوں سے قرضے لینے کی قیمت میں ممکنہ اضافے پر ردِعمل ظاہر کر رہے ہیں۔اگر عوامی سطح پر تنخواہوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے تو افراطِ زر میں اضافے کا امکان ہوگا۔افراطِ زر میں اضافے کو روکنے کے لیے امریکہ کا سنٹرل بینک سود کی شرح میں اضافے کا اعلان کرے گا جس کے بعد سرمایہ کاروں کو مشکلات ہو سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…