برن(این این آئی)دنیا بھر میں غیرمصدقہ دولت کے حوالے سے معروف سوئٹزرلینڈ نے پاناما پیپرز کے حوالے سے اپنی تحقیقات ختم کر دیں۔ سوئس حکام نے ملک کے تیس اداروں کے خلاف تحقیقات شروع کیں تاہم صرف ایک بینک کے خلاف کارروائی کی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحقیقات کے بعد سوئٹزرلینڈ کے گیز پروم بینک میں نئے
اکاونٹ کھولنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس کے موجودہ صارفین پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی ۔سوئس حکام کے مطابق گیزپروم بینک کی ڈیلنگ میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے سنگین خامیاں دیکھی گئیں۔پاناما پیپرز میں نام آنے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے 30 اداروں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں ، تاہم کارروائی صرف ایک بینک کے خلاف کی گئی۔