جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاک سوزوکی نے اپنی مقبول ترین گاڑی کی فروخت روک دی

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگن آر کا جدید ڈیزائن اور ایندھن کی بہتر اوسط نے اس کی فروخت بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور کمپنی کی سالانہ کارکردگی میں 141 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ مگر اب پاک سوزوکی نے ویگن آر کی نئی بکنگ روک دی ہے اور ڈیلرز کو بھی نئی ببکنگ سے روک دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کی فروخت روکنے کی وجہ ظاہر نہیں۔

حالانکہ اس فیصلے کے بعد کمپنی کی آمدنی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ فروخت روکنے کے حوالے سے متعدد افواہیں ضرور گردش کر رہی ہیں تاہم اس رپورٹ میں جس وجہ کو اہمیت دی گئی ہے وہ درج ذیل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک سوزوکی نے نئی کلٹس کی مارکیٹنگ اور پروڈکشن پر کافی سرمایہ لگایا ہے خصوصاً اس کے آٹومیٹک ورژن پر جسے حال ہی میں متعارف کرایا گیا اور اب کمپنی ویگن آر خریدنے کے خواہشمند افراد کو کلٹس میں دلچسپی لینے پر مجبور کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ فروخت کے اعدادوشمار کے طے کردہ ہدف کو حاصل کر سکے اور اس نئی گاڑی کو بھی منافع بخش پراڈکٹ بنا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…