بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کا خواتین کو ہزاروں موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے ویمن آن ویل پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز آ ج سے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب اسٹریٹجک ریفارم یونٹ کی طرف سے ، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور بنک آف پنجاب کے تعاون سے شروع کی گئی اس سکیم کے تحت شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 3000 موٹر سا ئیکلیں آسان اقساط میں بلاسود تقسیم کی جائیں گی۔

موٹر سائیکل تقسیم کرنے کے علاوہ خواتین کوموٹر سا ئیکل چلانے کی مفت تربیت کی سہولت بھی فرام کی جائے گی۔اس سکیم کے پہلے مرحلے میں 3000خواتین کو پنجاب کے مختلف شہروں لاہور ، ملتان ، فیصل آباد، راولپندی اور سرگودھا میں تربیت دینے کا عمل مکمل بھی کیا جا چکا ہے۔ قرعہ اندازی کیلئے درخواستیں 22 جنوری سے 25 فروری تک جمع کی جائیں گی۔درخواستیں بنک آف پنجاب کی شاخوں میں جمع کروائی جا سکیں گی۔قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والوں خوش نصیبوں موٹر سائکل تقسیم کرنے کے بعد “ویمن آن ویل ریلی” کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس حوالے سے و زیراعلی پنجاب اسٹریٹجک ریفارم یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان صوفی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین بااختیار بنا کر مردوں کے شانابہ شانہ ہر شعبے میں ان کا نمایاں تعمیری کردار یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے عین مطابق خواتین کومحفوظ ماحول مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل خود مختاری دینے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ سلمان صوفی کا مزید کہنا تھا کہ عمومی طور پر تمام خواتین اور ملازم پیشہ خواتین کو بالخصوص سفر کرنے میں دشورای پیش آتی تھی۔ ویمن آن ویل پراجیکٹ کا مقصد خواتین کو سفر کرنے میں خود انحصاری کی طرف راغب کرنا ہے تا کہ وہ اپنے امور کسی بھی مدد اور کسی کے انتظار کے بغیر سر انجام دے سکیں۔

اس پراجیکٹ کا مقصد نہاں خواتین کو بااختیار کرنا ے وہاں عالمی دنیا کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ پاکستان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہیں اور ملکی ترقی میں مردوں کے ہم پلہ اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سلمان صوفی نے مزید بتایا کہ ویمن آن ویل پراجیکٹ 2015میں شروع کیا گیا تھا۔ اس پراجیکٹ کو مکمل ریسرچ اور زمینی حقائق کے پیش نظر دور رس نتائج کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھایا جا رہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…