ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ زکوة و آمدنی نے واضح کیا ہے کہ غیرتاجر سے کار خریدنے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول نہیں کیا جائیگا۔ البتہ شو روم کی طرف سے گاڑی خریدنے پر 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ضرور لیا جائیگا۔ محکمے نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جن خدمات اور سرگرمیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہیں ہے ان میں غیر تاجر سے کار خریدنابھی شامل ہے۔ اگر کوئی شخص ایسے شخص سے کار خرید رہا ہو جس کے پاس سجل تجاری نہ ہو اور
جو کسی اورکے لئے کاروں کا لین دین نہ کررہا ہو ایسی صورت میں کار کے سودے پر ویلیو ایڈڈٹیکس نہیں لیا جائیگا۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں رجسٹرڈ کار شوروم اس استثنیٰ سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔ وہ کسی کو خود کار فروخت کریں یا انکے لئے کوئی کار فروخت کرے ہر دو صورت میں 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ محکمے نے مزید واضح کیا ہے کہ شو روم گاڑی کی نقل ملکیت کیلئے ثالثی کی جو خدمات پیش کرتا ہے اس پر ثالثی اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس سمیت 525ریال وصول کئے جائیں گے۔