منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

عرب دنیا کے وہ 6 ممالک جہاں کے عوام انکم ٹیکس سے استثنیٰ کے مزے لوٹ رہے ہیں

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

ریاض ، دبئی، کویت سٹی ، عمان، دوحا(آن لائن) انکم ٹیکس حکومتوں کے لیے ملکی اخراجات پورے کرنے کا ایک انتہائی اہم ذریعہ ہے جو عوام کی آمدنی پر طے شدہ طریقہ کار کے تحت مخصوص شرح میں وصول کیا جاتا ہے۔عالمی سطح پر پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ترقی پذیر اور امیر ترین ممالک میں انکم ٹیکس کا نظام رائج ہے لیکن دنیا میں کچھ ایسی ریاستیں بھی ہیں جو ایک فیصد بھی انکم ٹیکس وصول نہیں کرتیں

اور اس فہرست میں عرب دنیا کے 6 خوبصورت اور امیر ممالک شامل ہیں جہاں کے عوام انکم ٹیکس فری زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔سالانہ آمدنی کے اعتبار سے متحدہ عرب امارات متعدد ریاستوں کا ایک اتحاد ہے جہاں فی کس آمدنی اوسط 49 ہزار امریکی ڈالرز ہونے کے باجود انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔دنیا میں آئل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک سعودی عرب ہے جس نے تنخواہ دار طبقے پر کوئی انکم ٹیکس نافذ نہیں تاہم ذاتی کاروبار کرنے پر 20 فیصد ٹیکس کی شرح لاگو ہے۔اس ملک کا شمار عرب دنیا کی امیرترین ریاستوں میں ہوتا ہے یہاں پرکوئی انکم ٹیکس نافذ نہیں البتہ پیشہ ور شخص اپنی آمدنی کا ساڑھے 7 فیصد سماجی سیکیورٹی کی غرض سے ادا کرتا ہے۔جغرافیائی اور محل وقوع کے لحاظ سیمشرق وسطی کا اہم ملک عمان ہے جو انکم ٹیکس فری ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس ملک کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ خام تیل کی پیداوار ہے۔قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال قطر دنیا میں فی کس آمدنی فراہم کرنے والا امیر ترین ملک ہے، لاکھوں روپے اوسط آمدنی کے باوجود یہاں انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔اس ملک کی وجہ شہرت تیل کی پیداوار ہے یہاں کیعوام بہت خوشحال ہیں لیکن یہاں بھی آمدنی پر ٹیکس کا کوئی تصور نہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…