ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئندہ عشرہ میں چین کی سالانہ ملکی قومی پیداوار کی شرح 6اور 6.5فیصد کے درمیان رہی ،عالمی بنک

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی/زنہوا) عالمی بنک (ڈبلیو بی ) نے کہا کہ 2017ء بھر میں چین کی پیداواری شرح نمو ٹھوس رہی اور اس کی پیداواری شرح نمو میں کمی پراچھی طرح قابوپالیا گیا۔عالمی بنک نے اپنی رپورٹ ’’عالمی اقتصادی امکانات ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین کی تجارتی نقل و حمل میں 2017 ء میں نمایاں بحالی ہوئی ،سرمایہ کی منتقلی پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کی بدولت سرما یہ کی بیرون ملک منتقلی،

شرح تبادلہ کے دبائو میںکمی اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے خاتمے میں مددملی ۔اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بنک کی پیشنگوئی کے مطابق 2017ء میں چین کی سالانہ اقتصادی شرح نمو 6.8فیصد رہی جو چھ ماہ قبل کی جانیوالی اس کی پیشنگوئی سے دو بنیادی پوائنٹس زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو بی میں ترقیاتی امکانات گروپ کی منیجر فرانزسکا لائی سلوٹ اوہون سورج نے بتایا کہ اس وقت چین میں پیداواری شرح نمو میں کمی پر اچھی طرح قابو پالیا گیا ہے ،یہ انتہائی مستحکم بتدریج ہے اور حکام اس سے صحیح طورپر نمٹنے میں کامیاب رہے ہیں ۔اوہون سورج جو کہ بینک کی رپورٹ کی نمایاں مصنفین میں شامل ہیں کہا کہ محفوظ ذخائر زیادہ ہیں ، سرکاری قرضے قابل گرفٹ ہیں خاص طورپر جدید ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں ۔اوہون سورج نے کہا کہ اقتصادی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹاجارہا ہے ، حکام نے ہائوسنگ مارکیٹوں میں تیزی کمی اور مالیاتی قابل تسخیریت میں کمی کیلئے متعدد ریگولیٹری اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے پیشنگوئی کی کہ آئندہ دہائی میں چین کی سالانہ مجموعی ملکی پیداوار کی شرح 6اور 6.5فیصد کے درمیان رہی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…