لاہور( این این آئی )اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے خراب اور جعلی نوٹ نکلنے کی شکایات کا ازالہ اور اس کی روک تھام کے لیے بینکس میں نصب کیمروں کی ریکارڈنگ کا ڈیٹا دو ماہ تک محفوظ رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلنے کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے بینکس اپنے احاطے میں کیش ڈیلنگ کی تمام جگہوں کی نگرانی کیمرے کی
آنکھ سے بھی یقینی بنائیں ۔اے ٹی ایم میں بھی نقد رقم بھرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ تمام عمل بھی کیمرے میں ریکارڈ ہو ، اس کے علاوہ اے ٹی ایم کو ریفل کرنے والے بینک کے اسٹاف کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ مشین میں پیسہ بھرتے وقت ڈھیلے ڈھالے یا جیبوں والے کپڑے نہ پہنے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ اکثر اے ٹی ایم سے فراہم ہونے والی کرنسی میں جعلی نوٹ بھی نکل جاتا ہے جس کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔