اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان قومی بچت نے حیرت انگیز اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ادارہ قومی بچت حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ روپے والے بانڈز ماہانہ منافع تو ملے گا ہی اب اس بانڈ کو خریدنے والا انعام کا حق دار بھی ہو گا، جس کا اعلان بذریعہ قرعہ اندازی ہو گا۔ اس کے علاوہ قومی بچت کا ادارہ شہدا ویلفیئر اکاؤنٹ اور معذور افراد کے لیے بہبود
سیونگ سرٹیفیکیٹ بھی جلد شروع کرنے والا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے پرکشش سکیم بھی بہت جلد شروع کی جائے گی۔ ادارہ قومی بچت کے حکام کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایات کے مطابق بہبود اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر ٹیکس ختم کرنے کے لیے فنانس ایکٹ میں بھی ترمیم کی جائے گی۔