پاکپتن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکپتن میں آسان قرضوں کے نام پر مختلف مائیکرو فنانس برانچیں شہریوں کو سود کے عذاب میں ڈال کر انکے گھر بار بیچنے میں مصروف دس ہزار قرض سے دو ہزار روپے سود کی رقم بٹورنے لگے ارباب اختیار سے مکروہ کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں لاتعداد مائیکرو فنانس بنک شہر اور دیہات میں آسان قرضوں کے نام پر سادہ لوح افراد کی غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے
انہیں تیس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک کے قرضے دے کر ان سے بدلے میں ہزاروں روپے سود بٹورتے ہیں جبکہ سود خور مائیکرو فنانس اسلامی نظام اور اسلامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی کر تے ہوئے بڑی تعداد میں عوام کو سود کے عذاب میں دھکیل کر انہیں مقروض کرنے میں مصروف ہیں جبکہ بروقت قسط نہ جمع کرانے پر مائیکرو فنانس کے کارندے انکے گھروں کے سامان تک اٹھا کے لے جاتے ہیں اور انکی تذلیل کی جاتی ہے شہری و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے سود کے اس گھناؤنے کاروبار کی روک تھام اور انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔