اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ایسا ملک جہاں پاکستانی روپے کو ڈالر سمجھا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی کمزور ہے ، کچھ ملکوں میں ہمارے پاکستانی روپے کی قیمت بہت زیادہ ہے، یہاں تک کہ پاکستانی
ایک روپیہ یہاں کے 216 روپے کے برابر ہے، ویت نام میں پاکستانی روپے کی قیمت 216 ویت نامی ڈونگے کے برابر ہے، چائنا کے ساتھ اچھے تعلقات کی وجہ سے پاکستان اور ویت نام کے تعلق کچھ اچھے نہ تھے لیکن اب تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے، اگر آپ ویت کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو یہ سفر آپ کے لیے نہ صرف یادگار رہے گا بلکہ نہایت سستا بھی پڑے گا، دوسرے نمبر پر انڈونیشیا ہے جہاں پر پاکستانی روپے کی قیمت 126 روپے انڈونیشین روپے کے برابر ہے، انڈونیشیا ایک مسلمان ملک ہے اس کا دارالحکومت جکارتہ ہے اور یہاں پاکستانیوں کو جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہاں پر دنیا کے سب سے زیادہ جزائر پائے جاتے ہیں ان جزائر کی تعداد 14 ہزارسے بھی زیادہ ہے، تیسرے نمبر پر پیراگوئے ہے جہاں پاکستانی روپیہ ان کے 53 پیراگوئین کے برابر ہے، چوتھے نمبر پر منگولیا ہے جہاں پاکستانی روپے کی قیمت ان کے 23 روپے کے برابر ہے یہ ملک چین اور اور روس کے درمیان واقع ہے، پانچویں نمبر پر کوسٹ ریکا ہے جہاں پاکستانی روپے کی قیمت وہاں کے 5 روپے کے برابر ہے۔