اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں معروف گاڑیوں کی کمپنی ہونڈا سوک کا 2018ماڈل مختلف ممالک میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 18 ہزار 840 ڈالرز سے 26 ہزار ڈالرز کے درمیان
ہوگی جو کہ پاکستانی روپوں میں 20 سے 28 لاکھ روپے بنتی ہے۔جاپانی کمپنی ہنڈا کی جانب سےا س نئے ماڈل میں 2.0 کا فور سلینڈر انجن نصب ہے۔اضافی کارکردگی کیلئے آپشنل ٹربو چارج 1.5 لیٹر فور سلینڈر انجن رکھا گیا ہے۔ نئے ماڈل میں گاڑی کی رفتار کے چھ مینوئل موجود ہیں جو ایندھن کی بچت میں مدد دیں گے۔ جبکہ ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو یا ایسے کسی دوسرے سسٹم کو خریدار کی خواہش کے مطابق نصب کیا جا سکتا ہے۔ گاڑی کے مختلف افعال کا خیال رکھنے کیلئے صارف کی آسانی کیلئے اس میں ایک 7 انچ کی ٹی ایف ٹی اسکرین دی گئی جس کی مدد سے صارف نہ صرف گاڑی کے مختلف افعال کا خیال رکھ سکے گا بلکہ گاڑی کی رفتار، ایندھن، نیوی گیشن اور موسیقی سے محظوظ بھی ہو سکتا ہے۔ نئے ماڈل میں ہونڈا سینسنگ سسٹم موجود ہے جو سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو بھی گاڑی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ گاڑی خودکار اور آزادانہ طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔